تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، آصف جلالی

تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، آصف جلالی

  




لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے توہین رسالت کی مرتکب آسیہ کے بارے سزائے موت برقرار رکھنے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور حکومت سے پُرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ سزا پر فوری طور پرعمل درآمد کیا جائے کیونکہ اس سے گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو نہایت ضروری ہے آسیہ کے وکیل کی فضول گفتگو سے اشتعال پھیل سکتاہے سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے عشق رسول میں جینا عشق رسول میں مرنا ہی ہمارا ایمان ہے ہر عاشق رسول گستاخ رسول کیلئے ننگی تلوار ہے۔

،دنیا کا کوئی قانون ناموس رسالت کے تحفظ سے ہمیں نہیں روک سکتا تحفظ ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا آسیہ کو بچانے والے گستاخ رسول سلمان تاثیر کے راستے پر چل رہے ہیں۔

295cکے عملاً نفع سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1