آشوتوش گوارکرکو اپنے ٹی وی ڈرامہ” ایوایسٹ“ کےلئے اداکارہ مل گئی

آشوتوش گوارکرکو اپنے ٹی وی ڈرامہ” ایوایسٹ“ کےلئے اداکارہ مل گئی
 آشوتوش گوارکرکو اپنے ٹی وی ڈرامہ” ایوایسٹ“ کےلئے اداکارہ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز آشوتوش گوارکرکو اپنے ٹی وی ڈرامہ” ایوایسٹ“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کےلئے اداکارہ مل گئیں۔ ذرائع کے مطابق فلمساز آشوتوش گوارکر جو اپنے ہدایات کردہ ٹی وی ڈرامہ” ایوایسٹ“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کےلئے اداکارہ کی تلاش کررہے تھے ان کی یہ طویل عرصہ کی تلاش بالٓاخر ختم ہوگئی ہے۔ انہیں اس کردار کےلئے موزوں اداکارہ مل گئی ہیں۔ اس ٹی وی ڈرامہ میں یہ کردار بالکل نئی اداکارہ شماتا انچن نبھائیں گی۔ فلم کی کہانی ایک انجلی نامی لڑکی کی ہے جو اپنے والد کی طرف سے نظر انداز کی جاتی ہے اور وہ اپنے والد کی محبت اور شفقت حاصل کرنے کےلئے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ”ماﺅنٹ ایورسٹ“ پر کوہ پیمائی کرتی ہے۔ اس ڈرامہ کی دیگرکاسٹ میں سوہاسنی مولے، موہن کپور، رجت کپور، کشوری شاہانی اور منیش چوہدری شامل ہیں۔ یہ ٹی وی ڈرامہ3 نومبر سے بھارتی ٹی وی چینل پر آن ایئر ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -