پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں جنون کا نام ہے،نرگس فیض ملک
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں جنون کا نام ہے بلاول بھٹو عظیم لیڈر کے طو رپرابھرے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں کامیاب جلسہ کے بعداب عمران خان کو پتہ چل جانا چاہیے کہ کارکنان کس طرح پیپلزپارٹی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ،عمران خان سن لیں دھرنوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے عمران خان اورنوازشریف نہ جانے کس کے کہنے پر ملک کوتباہی کے راستے پر ڈال رہے ہیں ان حالات میں پیپلزپارٹی نے ملک بچانے کے لئے میدان میں آنے کافیصلہ کیا ہے ،عمران خان تو بچگانہ سیاست کرتے ہیں جبکہ نوازشریف سرمایہ کارانہ سیاست کررہے ہیں،عمران خان ہرگیند پروکٹ گرانے کا اعلان کرتے ہیں اور نوازشریف ہر بات اپنی جیب تک لے جاتے ہیں،ان دونوں نے ملک کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیا ،انہوں نے کہاکہ کراچی جلسہ سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاس جماعت ہے اور اس کے بغیر ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ،ثابت ہوگیا ملک میں انتخاب اسی وقت ہوں گے جب پیپلزپارٹی چاہے گی ،پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ہر صوبہ میں اس کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں وہ بلاول بھٹوزرداری کے ایک اشارے کے منتظر ہیں