پاکستانی فلموں کی نمائش کےلئے ایک نیا ادارہ”ڈسٹری بیوشن کلب“ بنایا گیا ہے،سید نور،امجد رشید

پاکستانی فلموں کی نمائش کےلئے ایک نیا ادارہ”ڈسٹری بیوشن کلب“ بنایا گیا ...
پاکستانی فلموں کی نمائش کےلئے ایک نیا ادارہ”ڈسٹری بیوشن کلب“ بنایا گیا ہے،سید نور،امجد رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)پاکستانی فلموں کی نمائش کے لئے ایک نیا ادارہ”ڈسٹری بیوشن کلب“ بنایا گیا ہے جو سب سے پہلے سید نور کی دوفلمیں” بھائی وائنٹڈ“ اور” پرائس آف آنر“ ریلیز کرے گا۔اس مناسبت سے ایک تقریب گارڈن ٹاﺅن میں ہوئی جہاں سید نور اور امجد رشید کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ۔اس موقع پر جو دیگر لوگ موجود تھے ان میں افضل رشید، عابد رشید، شہزاد رفیق،اور اعجاز کامران شامل ہیں۔امجد رشید نے کہا کہ اس ادارے کا مقصد پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی ہے کیونکہ اب ہمارے ملک میں معیاری فلم سازی ہورہی ہے۔ سید نور نے کہا کہ آئی ایم جی سی نے اس سے پہلے سینما انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اب پاکستان فلم انڈسٹری کی ترویج کے لئے اہم قدم اٹھایا گیا ہے یہ بات نہایت خوش آئند ہے اور اس سے ہماری انڈسٹری کو بہت فائدہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ”بھائی وائنٹڈ“ کا نیا سپیل عاشورہ محرم کے بعد شروع ہوگا۔

مزید :

کلچر -