آج مینار پاکستان میں عوامی تحریک اور (ق) لیگ کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا،بلا ل شیرازی

آج مینار پاکستان میں عوامی تحریک اور (ق) لیگ کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا،بلا ...

  




لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ19اکتوبر کو مسلم لیگ کے قائدین کی ہدایت پر مسلم لیگ( ق )یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنا ن مینار پاکستان جلسہ میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے ،19اکتوبر کو مینار پاکستان پر مسلم لیگ( ق) اور پاکستان عوامی تحریک کا جم غفیر اور جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا فیصل آباد، ملتان ،سرگودھا کے عوامی اجتماعات حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ملتان میں مسلم لیگ( ن )کے حمایت یافتہ امیدوار جاوید ہاشمی کی عبرتناک شکست حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ملتان ضمنی انتخابات کے نتائج عوامی شعور کی بیداری کا بین ثبوت ہیں پنجاب سمیت ملک بھر میں جہاں جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کے انتظامی امور کے سلسلہ میں مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاسید بلال شیرازی نے کہا کہ اسلام آباد کے کامیاب دھرنوں کے بعد اب ڈویژنل سطح پر اجتماعات عوام رابطہ مہم کا ایک تسلسل ہے عوام کی ان اجتماعات میں تاریخی شمولیت سے یہ بات عیاں ہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے رہی سہی کسر عوام سپریم کورٹ کی ہدایات پر عنقریب منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کرکے پوری کردیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1