ریچا چڈا برطانوی فلم”بومبیریا“ میں اہم کردار نبھائیں گئی

ریچا چڈا برطانوی فلم”بومبیریا“ میں اہم کردار نبھائیں گئی
 ریچا چڈا برطانوی فلم”بومبیریا“ میں اہم کردار نبھائیں گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا کو برطانوی فلم”بومبیریا“ میں اہم کردار کےلئے کاسٹ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا کو برطانوی فلم ”بومبیریا“ میں مرکزی کردار کےلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ایک اور بھارتی فلمی ستارے اکشے ابروئے فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ممبئی میں حقیقت میں ہونے والے ایک حادثہ کی ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ یہ فلم کرنے جارہی ہیں۔ وہ کمرشل فلموں کی ہیروئن ہیں یہ پہلی بار ہے کہ وہ کسی الگ کہانی کی فلم میں کام کرنے جاری ہیں۔ وہ فلم میں کام کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر مائیکل وارڈ ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز دسمبر میں ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -