سماجی اور فلاحی کاموں کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ،ظفر اقبال نیویارکر

سماجی اور فلاحی کاموں کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ،ظفر اقبال ...
 سماجی اور فلاحی کاموں کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ،ظفر اقبال نیویارکر

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ میں سماجی اور فلاحی کاموں کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ عید پر ریلیز ہونے والی اپنی البم”گلاں پیار دیاں“سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں عطیہ کردوں ۔اس البم میں شامل سالگرہ کا گیت بہت پسند کیا گیا ہے ۔ظفر اقبال نیویارکر نے کہاہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پرگہرااثرکرتی ہے اگرسرسچے ہوں تودل گائیکی کی جانب خودمتوجہ ہونے لگتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں نے اپنی محنت سے دنیابھرمیں اپنامقام بنایاہے ہماری عوام اپنے سنگرزپربڑااعتمادرکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ ترفلموں میں ہمارے سنگرزنے اپنے آوازمیں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اوربھارتی فلموں میں گائیکی کی بنا پر مزید چار چاند لگ گئے۔

مزید : کلچر


loading...