پاکستان سٹیل کیلئے 55ہزار ٹن کوئلہ اور 55ہزار ٹن خام لوہا نومبر میں پہنچے گا
کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیل کے انجنیئرز نے چند روز قبل فنی خرابی کی وجہ سے بند ہونے والے بلاسٹ فرنس کوکم وقت میں ٹھیک کر دیا ہے جبکہ ، کنورٹر کی بھی مرمت کر دی گئی ہے۔ترجمان اسٹیل ملز کے مطابق حکومت کی جانب سے اب تک تیرہ ار ب پچاس کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج سے تنخواہیں اور بجلی، گیس کے بل اور دوسرے اسٹورز کی خریداری پر خرچ کئے گئے۔اس کے علاوہ ایک لاکھ ٹن سے زائد خام لوہا،دو لاکھ بیس ہزار ٹن کوئلہ پہنچ چکا ہے۔مزید پچپن ہزار ٹن کوئلہ اورپچپن ہزار ٹن خام لوہا نومبرمیں کراچی پہنچ جائے گا۔