بر طانیہ میں ساڑھے 7، پاکستان میں40لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں
لندن(آن لائن)برطانیہ کے7لاکھ 47ہزاربے روز گار نوجوانوں کے مقابلے میں پاکستان میں تقریباً 40 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں۔ سٹی فاونڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ہر سال 10لاکھ 70 ہزار افراد کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا ہوں گی تاکہ نوجوانوں کی طویل عرصے تک بیروزگاری کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے بچا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 سے 24 سال کی عمر کے درمیان کے تقریباً 40 لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں۔تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مناسب انفرااسٹرکچر مہیا کیے بغیرموجودہ نسل دستیاب مواقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکتی، لہٰذا پاکستان میں اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ 2020 تک یہ تعداد 80 لاکھ 60 ہزار افراد تک پہنچ جائے گی۔خاص انسانی ہمدردی کے طور پر اس مسئلیمیں فعال کردار ادا کر کے اس نقصان دہ صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ تربیت مہیا کرنے کے لیے کئی نظام موجود ہیں لیکن ان میں بڑی خامیاں بھی ہیں اور ان ہی رخنوں کے درمیان رہتے ہوئے ایک خریدار متبادل اور انتہائی مو ثر وسائل کی موجودگی میں سرمایہ لگانے کے قابل ہوپاتا ہے۔