”سونالی کیبلز“متاثرکن حقیقی کہانی پرمبنی فلم ہے، ریحا چکراورتی

”سونالی کیبلز“متاثرکن حقیقی کہانی پرمبنی فلم ہے، ریحا چکراورتی
”سونالی کیبلز“متاثرکن حقیقی کہانی پرمبنی فلم ہے، ریحا چکراورتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ریحا چکراورتی نے کہا ہے کہ فلم ”سونالی کیبلز“ دل کو متاثر کرنے والی حقیقی کہانی پرمبنی فلم ہے۔ اداکارہ ریحاچکراورتی نے ٹوئٹر پرمداحوں کلئے پیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ سینما گھروں میں ان کی فلم ضرور دیکھنے آئیں یہ فلم دل پر اثر کرنے والی فلم ہے جو کہ حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ فلم وہ پسند کریں گے اور اس فلم کو سراہیں گے۔ فلم کی ہدایات چار ودت اچاریہ نے دی ہیں جبکہ رمیش سپی پروڈکشن کمپنی ارور ممبئی مانیا پروڈکشن لمیٹڈ کی مشترکہ پروڈکشن فلم ہے۔ فلم 17 اکتوبر کو ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم پرمداحوں کا اب تک اچھا ردعمل ہے۔ فلم کی شاندار نمائش سینما گھروں میں جاری ہے۔

مزید :

کلچر -