چینی صدر نے وزیر اعظم کو دورہ چین کی دعوت دیدی ،مریم نواز

چینی صدر نے وزیر اعظم کو دورہ چین کی دعوت دیدی ،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ )وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چینی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دیدی۔مریم نواز شریف نے یہ بات اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے چینی سفیر سن وائی ڈانگ نے چینی صدر کی خواہش پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ۔ اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جلسوں کے رجحان کو ختم ہونا چاہیے ، قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے کسی پیداواری کام میں لگانا چاہیے ۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -