پی پی کے جلسے میں” گوعمران گو“ ”گوقادری گو“ کے نعرے

پی پی کے جلسے میں” گوعمران گو“ ”گوقادری گو“ کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام باغ جناح میں جلسہ عام میں جیالوں نے گو عمران گو اور گو قادری گو کے نعرے لگائے۔ گونواز گو کا نعرہ ہوا پرانا،اب آگیا ہے گو عمران گو اور گوقادری گو کا نعرہ،،جو پیپلزپارٹی کے جلسے میں جیالیوں نے لگایا۔پیپلزپارٹی کے جلسے میں جیالوں کے ساتھ جیالیاں بھی پرجوش ہیں۔ہر طرف جئے بھٹو کے نعرے گونجتے رہے ہیں۔پنڈال میں موجود خواتین نے جئے بھٹو کے نعرے کے ساتھ ساتھ گو عمران گو اور گو قادری گو کے بھی نعرے لگائے۔جلسے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ان کے قائد کے بارے میں نازیبہ الفاظ استعمال کئے ہیں،انہیں معافی مانگنی چاہیے،جب تک عمران خان اور طاہرالقادری معافی نہیں مانگتے ان کے خلاف نعرے لگتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -