بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ پہنچانے کے لیے 2ہیلی کاپٹرز بلاول ہاوس میں موجود تھے

بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ پہنچانے کے لیے 2ہیلی کاپٹرز بلاول ہاوس میں ...

  



کراچی(سٹاف رپورٹرپاکستان پیپلز پارٹی کے ہفتہ کو مزار قائد پر ہونے والے جلسے میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ پہنچانے کے لیے 2ہیلی کاپٹرز بلاول ہاو¿س میں موجود رتھے سنگل انجن والے یہ ہیلی کاپٹرزنجی ائر لائنز سے حاصل کیئے گئے تھے ان دونوں ہیلی کاپٹرز کو اسپیشل گروپ کے اہلکاروں نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا کسی کو بھی ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں تھی اس موقع پر ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری ان میں سے کسی ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ دیگر اہم شخصیات کی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ آمد متوقع ہے ۔

مزید : صفحہ اول