تیر چل گیا کمان سے بھٹو آگیا میدان میں ، یہ شہر کس کا بھٹو کا بلاول کا ، بختاور اور آصفہ کی ٹویٹ

تیر چل گیا کمان سے بھٹو آگیا میدان میں ، یہ شہر کس کا بھٹو کا بلاول کا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی دونوں بہنوں بختاور اور آصفہ نے ہفتہ کو بلاول کی رونمائی کےلئے ہونیوالے جلسہ سے قبل ٹویٹر کا خوب استعمال کیا ، تینوں بہن بھائیوں کی طرف سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد ٹویٹ جاری ہوتے رہے ، بلاول ، بختاور اور آصفہ کی طرف سے ٹویٹس میں کہا گیاکہ خیبر سے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے ، ویلکم ویلکم بینظیر ویلکم‘ ہلچل ہلچل بلاول ہلچل‘ الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع، تیر چل گیا کمان سے بھٹو آگیا میدان میں ، یہ شہر کس کا بھٹو کا بلاول کا ۔ ہفتہ کو مزار قائد پر جلسے کے باقاعدہ آغاز سے قبل بلاول ، بختاور اور آصفہ نے اپنے درجنوں ٹویٹس میں کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام ایک ہی بات کہہ رہے ہیں کہ ویلکم بینظیر ویلکم‘ ہلچل ہلچل بلاول ہلچل‘ الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع، بلاول نے جلسہ گاہ پہنچنے سے پہلے اپنے ہیلی کاپٹر سے کئے گئے ٹویٹس میں ، میں بھٹو ہوں میں بھٹو ہوں، یا اللہ یارسول بینظیر بے قصور ، یہ شہرکراچی کس کا ہے ، بھٹو کا ،تیر چل گیا کمان سے ،بھٹو آگیا میدان میں کے نعرے بھی لگائے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ بینظیر بھٹو اور میرا تحفظ کےلئے آہنی دیوار بننے پرجاں نثاران بینظیر کے ہمیشہ کے لئے شکر گذار ہیں
 ویلکم ویلکم بینظیر ویلکم

مزید :

صفحہ اول -