بلاول کی تقریر شیری رحمان نے لکھی زرداری کی رہنمائی بھی شاملتھی

بلاول کی تقریر شیری رحمان نے لکھی زرداری کی رہنمائی بھی شاملتھی

  



کراچی(سٹاف رپورٹر )مزارقائد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سابق وزیر خارجہ شیری رحمان نے تحریر کی جس کے مندرجات کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی رہنمائی لی گئی، یہ تقریر چھ صفحات پر مشتمل جبکہ ’رومن اردو‘ میں لکھی گئی تا کہ بلاول اس کو آسانی اور روانی کے ساتھ پڑھ سکیں۔ مزید برآں بلاول بھٹو نے اس تقریر کی سینئر قائدین کے سامنے تقریر کی ریہرسل بھی کی جس پر ان کو داد تحسین سے نوازتے ہوئے بھرپور جوشیلے انداز میں تقریر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی

مزید : صفحہ اول


loading...