”ٹرک“پر سفر سے تلخ یادیں تازہ ہو گئیں،بلاول بھٹو زرداری

”ٹرک“پر سفر سے تلخ یادیں تازہ ہو گئیں،بلاول بھٹو زرداری

  



کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری عوام سے پرزور اپیل ہے کہ مزار قائد پر جلسے میں شامل ہو کر تاریخی لمحات کا حصہ بنیں، میں نے اس سفر کا آغاز اپنے لوگوں ، شہداءاور اپنی ماں کے لئے کیا ہے اور اس سفر میں میں ان جانثاروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پہلے تو میری ماں کی حفاظت کی اور اب میری حفاظت کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تاریخی ٹرک پر چڑھنے سے تلخ یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔ واضح رہے انہوں نے آج اسی ٹرک پر سفر کیا ہے جس پر سفر کے دوران کارساز کے مقام پر محترمہ بے نظیر بھٹو پر خودکش حملہ ہوا تھا تاہم وہ محفوظ رہیں تھیں لیکن پیپلز پارٹی کے کئی کارکن جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹوئیٹر پر پیغام

مزید : صفحہ اول


loading...