ملک میں کفر کا نظا م رائج ہے ، انقلاب ضرور آئے گا ، طاہر القادری

ملک میں کفر کا نظا م رائج ہے ، انقلاب ضرور آئے گا ، طاہر القادری

  



    اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ملک میں رائج نظام کفر پر مبنی نظام ہے جس میں غریبوں کو حقوق نہ ملیں ۔اپنی عوام پر ظلم و جبر کرنے والا ،سراسر جھوٹ پر مبنی نظام ہے،آپ کی قربانےاں جلد رنگ لائیں گی ،انقلاب آئے گا،ملک کے کروڑوں غریبوں کا مقدر بدلے گا۔انقلاب کی جنگ ہم جیتیں گے۔ آپ کی قربانےوں نے پورے ملک میںلوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کردےا۔آپ نے ان دو مہینوں میں جو کام کردےا ہے آپ کو اس کااندازہ فیصل آباد کے جلسے سے ہوا اور آج ہونے والے لاہور کے جلسے کے بعد قوم کو اس کااندازہ ہوجائے گا۔ آپ کی قربانےوں نے قوم کو جوشعور دےا فکر دیا۔مینار پاکستان کا اجتماع اس پر مہر تصدیق ثبت کردے گا۔فیصل آباد اور لاہور کے جلسے انقلاب کے لئے ایک نےا موڑ ثابت ہوں گے ۔ مینار پاکستان کا جلسہ سٹیٹس کو کی بنےادیں ہلاکے رکھ دے گا۔ ہفتہ کو یہاں انقلاب مارچ کے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 14اگست سے آج دن تک انقلاب مارچ اور دھرنے جتنا بھی خرچہ ہوا وہ عوامی تحریک بیرون ممالک کی تنظیمات کے کارکنوں نے کیا اور کررہے ہیںاس میں فیصل آباد اور لاہور کے جلسوں کے خرچہ بھی شامل ہے جو بیرون ممالک کی تنظیمات کررہی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...