کراچی ، جلسے میں شریک جیالا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

کراچی ، جلسے میں شریک جیالا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) مزار قائد سے متصل باغ جناح گراﺅنڈ میں ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے ہونے والے جلسہ میں شرکت کے لئے آنے والا کنڈری کا جیالا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ ذرائع کے مطابق کنڈری کا رہائشی جھنڈو خاصخیلی نامی جیالا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے کی غرض سے جلسہ گاہ پہنچا ہی تھا کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق جھنڈو خاصخیلی بہیوشی کی حالت میں مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان موت واقع ہونے کی تصدیق کردی۔ بعد ازاں متوفی کی میت کو ان کے آبائی گاﺅں کنڈری روانہ کردیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...