بلاول ابھی بچہ ہے ، بادشاہت اور جمہوریت کا فرق نہیں جانتا :عمران خان

بلاول ابھی بچہ ہے ، بادشاہت اور جمہوریت کا فرق نہیں جانتا :عمران خان

  



   اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کے جواب میں عمران خان پیپلز پارٹی پر برس پڑے ، کہتے ہیں گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زبیرا نہیں بن جاتا ، کراچی میں جلسہ کر کے پی ٹی آئی کی نقل کی گئی ، لوگ بھی بھیڑ بکریوں کی طرح اکٹھے کئے گئے ، دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکنوں میں جنون نہیں ڈال سکتی ، ایک جلسے پر جتنے پیسے خرچ کئے گئے پی ٹی آئی نے چھیاسٹھ روز میں خرچ نہیں کئے ، کپتان نے پی پی چیئرمین کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہتے ، بلاول بتائیں کیا وہ بادشاہت اور جمہوریت کا فرق جانتے ہیں؟؟؟ پی پی چیئرمین آصف زرداری اور نواز شریف سے اثاثے پوچھ لیں ان کو لیڈر مان لیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ شارٹ کٹ استعمال کرکے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا اس مقصد کیلئے نیندیں حرام کرنا پڑتی ہیں۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...