ماشکیل ،ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی ایک بار پھر خلاف ورزی ، پاکستان کا بھر پو ر جواب

ماشکیل ،ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی ایک بار پھر خلاف ورزی ، پاکستان کا ...

  



     کوئٹہ /ماشکیل(آئی این پی) ماشکیل کے علاقے میں ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی، ایران سے پاکستانی علاقے میں 5مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ڈسٹرکٹ خاران کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولا باری کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پانچ ماٹر گولے پاکستانی علاقوں میں داغے گئے۔ مارٹر گولے سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گرے۔ تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی حملوں کے بعد ایف سی نے دوبارہ سرحدی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک ایران بارڈر پر ایف سی اہل کار دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے تھے کہ ایرانی بارڈرز فورسز نے ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

 ایرانی فورسز

مزید : صفحہ اول