آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، توفیق عمر اور محمد حفیظ کی واپسی
شارجہ (خصوصی رپورٹ ) آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے۔ رضا حسن ، سمیع اسلم اور عطاء اللہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ رضا حسن، سمیع اسلم اور عطا اللہ کو ڈراپ کیا گیا ہے ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، توفیق عمر ، شان مسعود ، یونس خان ، اسد شفیق ، اظہر علی ، حارث سہیل ، محمد طلحہٰ ، راحت علی ، عمران خان ، احسان عادل ، سرفراز احمد ، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ 22 سے 26 اکتوبر تک دبئی میں ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دوسرے مقابلے میں 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔