باجوڑایجنسی ،ماموند قومی لشکر کے ہزاروں رضاکاروں کی فوج کے حق میں ریلی

باجوڑایجنسی ،ماموند قومی لشکر کے ہزاروں رضاکاروں کی فوج کے حق میں ریلی

  



باجوڑ(اے این این) باجوڑایجنسی میں ماموند قومی لشکر کے ہزاروں مسلح رضاکاروں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی ، ریلی عنایت کلے کے علاقے میں نکالی گئی۔ریلی کے شرکانے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب میں قومی لشکر کے رضاکاروں اورمشران نے کہا کہ شرپسند عناصر ٹارگٹ کلنگ کی صورت میں امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔

فوج کے حق میں ریلی

مزید : صفحہ اول