ہم نے پنجاب میں کام کیا، سندھ میں خاک اڑتی ہے،سعد رفیق

ہم نے پنجاب میں کام کیا، سندھ میں خاک اڑتی ہے،سعد رفیق

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن میں ہماری بجائے پیپلز پارٹی کا ووٹ کاٹا تھا اور اب دونوں جماعتوں میں جلسوں کا مقابلہ دل چسپ ہے مگر ہم کامیاب جلسوں پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے صوبے میں کا کیا ہے اور پنجاب کی حالت بدلی ہے مگر سندھ کی شہروں میں خاک اڑتی رہتی ہے جبکہ خواجہ رفیق اور مرتضی بھٹو کا قتل پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا، انہیں اس کا حساب دینا ہو گالیکن میثاق جمہوریت کے تحت پیپلز پارٹی سے تعلقات رکھیں گے۔

مزید : صفحہ اول