شجاعت اور پرویز الٰہی عوامی تحریک کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک

شجاعت اور پرویز الٰہی عوامی تحریک کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)مینار پاکستان پرعوامی تحریک کے اتوار 19 اکتوبر کو ہونیوالے تاریخی جلسہ عام میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور دیگر رہنما و کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ جلسہ کو ہر لحاظ سے مثالی اور کامیاب ترین بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ لاہور کے تمام علاقوں کے علاوہ نواحی اضلاع سے بھی مسلم لیگی کارکن سبز پرچم لہراتے ہوئے مقامی رہنماﺅں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مسلم لیگی کارکن زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ اس جلسہ کو یادگار بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

مزید : صفحہ اول