پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت اور تیز رفتاری سے کام جاری ہے :شہباز شریف

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت اور تیز رفتاری سے کام جاری ہے :شہباز شریف ...

  



  لاہور(خصوصی رپورٹ )ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے و زیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت اور تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کو ریکارڈ مدت مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل شفاف اور تیزرفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ سروے کی بنیاد پر تخمینہ لگا کر سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں اور فصلوں کے نقصانات کے مطابق دوسرے مرحلے کے دوران مالی امداد کی دوسری قسط کی ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی کیلئے رقم کا نصف پنجاب حکومت اور نصف وفاقی حکومت نے فراہم کیا ہے جس پر ہم وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کے ناپاک عزائم ناکام ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر اگلے پانچ برس کے دوران بھی جاری و ساری رہے گا۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...