موسیٰ پاک ایکسپریس تین سال بعدآج دوبارہ چلانے کا فیصلہ

موسیٰ پاک ایکسپریس تین سال بعدآج دوبارہ چلانے کا فیصلہ

  



لاہور(سٹاف رپورٹر )پاکستان ریلویز نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو تین سال بعد 19اور 20اکتوبر کی درمیانی شب12:30 بجے لاہور سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو صبح 05:00بجے ملتان کینٹ پہنچا کرے گی۔ ملتان سے یہ ٹرین شام 04:00بجے روانہ ہو کر 08:30 بجے شب لاہور پہنچے گی ، موسیٰ پاک کو کوٹ لکھپت میں بھی اسٹاپ دیا گیا ہے۔ موسیٰ پاک میں ACپارلر کا کرایہ 1000روپے، ACبزنس1150روپے، اکانومی کلاس برتھ 450روپے اور اکانومی سیٹ کا کرایہ 400روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور، ملتان سفر کا دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے ہوگا۔ لاہور اور ملتان کے عوام اور تجارتی حلقوں نے ریلوے کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام کو سفر کی باحفاظت، باکفایت اور باسہولت مہیا ہوگی۔

موسیٰ پاک

مزید : صفحہ آخر


loading...