سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی انکوائری سپریم کورٹ کے ججز سے کرانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 3 رکنی فل بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی انکوائری سپریم کورٹ کے ججز سے کرانے کے لئے دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی انکوائری سپریم کورٹ کے ججز سے کرانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے مسٹرجسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔معاملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا،فل بنچ 21اکتوبر کو اس کیس کی باضابطہ سماعت کا آغاز کرئے گا۔
فل بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -