منی لانڈرنگ پر نااہلی ،درخواست کو دو رکنی بنچ کو بھجوا دیا گیا

منی لانڈرنگ پر نااہلی ،درخواست کو دو رکنی بنچ کو بھجوا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )منی لانڈرنگ کے لئے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میںدائر متفرق درخواست کی سماعت کے لئے معاملہ دو رکنی بنچ کو بھجوا دیا گیا۔یہ متفرق درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔دو رکنی بنچ کل 20اکتوبر کواس کیس کی سماعت کا آغاز کرئے گا اور معاملہ 5ججوں پر مشتمل لارجر بنچ کو بھجوانے کے حوالے سے جائزہ لے گا۔
منی لانڈرنگ

مزید :

صفحہ آخر -