پہلے بھی انسانیت کی خدمت کی ،مستقبل میں بھی کرتا رہو ں گا،گلو بٹ

پہلے بھی انسانیت کی خدمت کی ،مستقبل میں بھی کرتا رہو ں گا،گلو بٹ

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار مبینہ پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے واقعہ کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیاہے۔عدالتی سماعت کے موقع پر گلو بٹ اپنی مونچھوں کو تاﺅ دے کر مسکراتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے ۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے گزشتہ روزگلوبٹ کیس کی سماعت کی ۔عدالتی حکم پر گزشتہ روزمذکورہ کیس کا ایک گواہ سب انسپکٹر صفدر عباس عدالت میں پیش ہوا اور اپنا بیان قلمبند کروایا ،جس پر عدالت نے جرح بھی مکمل کر لی۔مذکورہ کیس میں اب تک گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں نے اپنے بیانات قلمبند کروادئیے ہیں تاہم اس کیس میں کل گواہوں کی تعداد 12ہے۔عدالت میں دیئے گئے بیانات میں پولیس اہلکاروں نے کہا ہے کہ گلوبٹ نے پولیس پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جس سے حالات مزید خراب ہوئے۔عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ سماجی کارکن ہے اور اس نے پہلے بھی انسانیت کی خدمت کی اور مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گا۔

گلو بٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...