بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔یہ درخواست مقامی وکیل شیراز ذکاءکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر حالیہ اضافہ عوام کے جیبوں پر اربوں روپے ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے۔درخواست میں مزید کہا گیاکہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے انہیں مختلف طرح کے ٹیکسوں میں الجھا کر تنگ کر رہی ہے جس سے عام پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 25کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چیلنج

مزید : صفحہ آخر