آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 17ڈویژن، 49سنگل بنچ تشکیل

آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 17ڈویژن، 49سنگل بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر17ڈویژن اور 49سنگل بنچ تشکیل دے دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار کی جانب سے عدالتی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی صدر نشست کے لئے 9ڈویژن ،33سنگل اور14 خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے2 ڈوےژن اور 5 سنگل،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 4 ڈویژن اور 8 سنگل جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے بھی 2 ڈویژن اور 4سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے فوری اور اہم نوعیت کے ہزاروں مقدمات کے علاوہ۔سول،فوجداری،رینٹ،کسٹم،فیملی مقدمات کے علاوہ نیب اور فوجداری اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔
بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -