جلسے میں شریک عوام نے نیاپاکستان بنانے والوں کو مستردکردیا،نثار کھوڑو

جلسے میں شریک عوام نے نیاپاکستان بنانے والوں کو مستردکردیا،نثار کھوڑو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑونے 18اکتوبر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے منعقد لاکھوں عوام کے کامیاب جلسے پر خیبر سے لے کر کراچی اور ملک بھر کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلسے میں لاکھوں عوام نے شریک ہوکر انتظامی یونٹ، نئے صوبے اور نیا پاکستان بنانے کی باتوں کو مسترد کردیا ہے اوریہ ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی سندھ سمیت پاکستان کی محافظ ہے اور رہیگی اور عوام دھرتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑجواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکو باغ جناح میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید بینظیر بھٹو کے چھوڑے ہوئے مشن کو مکمل کرنے کے لیئے عملی جدوجہد کا آغاز کرچکے ہیں اور سندھ سمیت ملک بھر کی عوام انھیں مزید مضبوط کرینگے اور کراچی بھی ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قلعہ ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جلسے سے سیاسی یتیموں کو الوداع کہنے کی شروعات ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہداءکا مشن جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کے لیئے تھی اور عوام کےلیئے سیاست کرتے رہینگے اورتبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے خود کو شہیدوں میں شامل نہیں کرسکتے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان بھلے لاڑکانہ آکر جلسہ کریںاس سے پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کی امید ہے اور ان کی قیادت میں پارٹی اب لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جلسے کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...