چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا وکلاءسے خطاب

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا وکلاءسے خطاب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت اورپارلیمنٹ کبھی بھی آزاد نہیں رہی، حکومتوں نے نظام وضع کرنے کی بجائے ہاتھ پھیلانے کو ترجیح دی۔سپریم کورٹ بار لاہور میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے اپنے مقاصد کے حصول اور تسلط کو برقرار رکھنے کے لئے مظلوم قوموں پر جنگیں مسلط کیں اور مسلمانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا۔پاکستان میں اسٹیبلیشمنٹ،سیاسی اور مذہبی قوتیں ہمیشہ فیصلوں پر اثر انداز ہوئی ہیں۔مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم اپنے کردار کو سنوارے بغیر ہم ترقی کی حقیقی منازل طے نہیں کر سکتے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضی نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے مستفید نہیں ہوا جا سکتا۔نظام میں بہتری لانے کے لئے عام آدمی کو بھی انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہو گی۔

خطاب

مزید : صفحہ آخر