نصیر این ایس جعفر کو پی آئی اے کا چیئر مین مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

نصیر این ایس جعفر کو پی آئی اے کا چیئر مین مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

  



اسلام آباد (این این آئی) نصیر این ایس جعفر کو پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کا چیئر مین مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ایوی ایشن ڈویڑن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں نصیر جعفر نے کہا کہ وہ قومی فضائی کمپنی کی ذمہ داری سونپے جانے پر شکرگزار ہیں اور وہ پی آئی اے کو عملی کاروباری حکمت عملی کے ذریعے منافع بخش اور کارآمد ادارے میں تبدیل کردیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین اپنے عہدے پر کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیں گے جبکہ وہ اپنا وقت اور تجربہ پی آئی اے کی کامیابی کے لیے صرف کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...