طالبان دہشتگرد پاکستان میں داعش کو پرموٹ کرنا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
لاہور(سٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ طالبان دہشتگرد پاکستان میں داعش کو پرموٹ کرنا چاہتے ہیں ،علماءکرام و مشائخ عظام داعش نامی دہشتگرد تنظیم کے مکروہ چہرے کو عوام پر عیاں کریں ،مزارات اولیاءسلامتی ،امن ،بھائی چارگی کو فروغ دینے اور احترام انسانیت کا محور ہیں،دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں طالبان مزارات اولیاءپر خود کش حملے کرکے قتل عام کرتے ہیں اور داعش بھی بیرون ممالک میں مزارات انبیاء،مزارات صحابہ ،مزارات اولیاءکو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں ،مزارات پر دہشتگردی کرکے یہ کونسے مذہب کی خدمت کررہے ہیں ،داعش اور طالبان ایک سکے کے دورخ ہیں جو ریالوں اور ڈالروں کی پیداوار ہیں ، مزارات اولیاءکا تحفظ سروں پر کفن باندھ کرکرینگے ،اس راہ میں اگر ہماری جانیں چلی جائیں تو یہ ہمارے لئے سعادت ہوگی،حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ نے امن محبت انسانیت کے احترام کو فروغ دیکر اسلام کے حقیقی پیغام کا پرچار کیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپیر قطب الدین فریدی،پیر اعجاز ہجویری،ودیگر علماءو مشائخ اہلسنت بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی نے ظلم کے سامنے جھکنے کی بجائے وقت کے جابر حکمرانوں کو للکارااور دین حق کی سربلندی کےلئے جام شہادت نوش فرمایا
ثروت اعجاز قادری
c