نیب خود مختار ادارہ ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سیاسی دباﺅ نہیں، حسنین احمد

نیب خود مختار ادارہ ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سیاسی دباﺅ نہیں، حسنین احمد

  



لاہور(کامرس رپورٹر)ڈی جی نیب پنجاب حسنین احمد نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سیاسی دباﺅ نہیں اور اگر اس ادارے کے خلاف بھی کرپشن کی کوئی شکایت ملتی ہے تو فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کانگریس اور نیب کے مشترکہ تعاون سے” پاکستان میں معاہدوں کے اصول و ضوابط“ کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اب تک مجموعی طور پر 250 ارب روپے کی ریکوری کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق 5 کروڑ روپے سے زائد کے کسی بھی ٹھیکے کی نیب سے منظوری لینا ضروری ہے۔ سیمینار کی صدارت صدر پی ای سی انجینئر افتخار احمد نے کی جبکہ افتخار احمد، چودھری مظہر علی، اعجاز اے خان، مشتاق سمور، بلال خواجہ ناصر، حنیف مظہر اسلام نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

حسنین احمد

مزید : صفحہ آخر


loading...