صنعت کو قابل بھروسہ ہنر مند افرادی قوت دستیاب کرینگے:عرفان قیصر

صنعت کو قابل بھروسہ ہنر مند افرادی قوت دستیاب کرینگے:عرفان قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نجی شعبے کے تعاون اور رہنمائی سے فنی تعلیمی اداروں کے معیار میں بہتری لائی جائے گی ، اسطرح ہنر مندوں کی کارکردگی میں اضافہ بھی ہو گا اور صنعتی شعبے کو قابل بھروسہ ہنر مند افرادی قوت بھی دستیاب ہو گی ۔ ٹیوٹا کے حال ہی میں تعینات ہونے والے چیئرپرسن عرفان قیصر شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کےلئے ضروری ہے کہ فنی ماہرین اور افرادی قت تیار کرنے والا دارہ ٹیوٹا اور اس افرادی قوت کو روزگار مہیا کرنے والا شعبہ صنعت مل جل کر موثر منصوبہ بندی کریں ۔ ایک طرف ٹیوٹا میں اپنے کورسز پڑھانے جائیں جن کا نصاب اور ٹریننگ پروگرام دور جدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو تاکہ ٹیوٹا اداروں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد جب وہ مارکیٹ میں جائیں تو انہیںہاتھوں ہاتھ لیا جائے ، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کی قیادت میں ٹیوٹا کے چیئرمین کو مبارکباد دینے کیلئے آنے والے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ وہ صنعت اور ٹیوٹا کے درمیان ایک موثر ررابطے اور پل کا کردار ادا کرینگے جس سے ہر دو شعبوں میں بہتری بھی آئے گی اور ملک و قوم کو فائدہ بھی ہو گا ۔ وفد میںمحمود غزنوی، طاہر جاوید ملک ، ناصر سعید ، خواجہ خاور، تنویر صوفی ،نسیم الرحمن، چودھری واحد ، شاہ زیب اکرم ، مدثر مسعود شامل تھے ۔
عرفان قیصر

مزید :

صفحہ آخر -