وزیر اعلی نے زرعی یونیورسٹی میںنئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے50 کروڑ روپے جاری کر دیے

وزیر اعلی نے زرعی یونیورسٹی میںنئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے50 کروڑ روپے جاری کر ...

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک ہزار گنجائش کے حامل نئے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے پچاس کروڑ روپے جاری کر دیے ۔مذکورہ ہاسٹل گنجائش کے لحاظ سے پاکستانی جامعات میں قائم کیا جانے والا سب سے بڑا ہاسٹل ہوگا۔50کروڑ کی رقوم کا اجراءگزشتہ دنوں زرعی یونیورسٹی میں طلبہ و وطالبات کی طرف سے کئے گئے احتجاج کے تناظر میں کیا گیاتفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جاری کیے گئے پچاس کروڑ روپے کے اجراءکے ساتھ ہی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاںکی زیرنگرانی ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ہاسٹلز کی تعمیر کے لیے فنڈز کے حصول کی کاوشیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 1961میںجب پنجاب زرعی کالج لائلپور کو مغربی پاکستان زرعی یونیوورسٹی کا درجہ دیا گیا اس وقت یہ کیمپس تین ہزار طلبا و طالبات کے لیے تعمیر کیا گیا تھاجبکہ اب جامعہ میںاٹھارہ ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیںجن کے لیے دستیاب رہائشی سہولتیںناکافی ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاںنے یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ جات کو ملک کے سب سے بڑے ہاسٹل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ طلبہ کو جلد از جلد رہائشی و تمدنی سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔

50 کروڑ جاری

مزید : صفحہ آخر


loading...