فیصل آباد، ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی اور فحش گانوں سے شہریوں کی زندگی عذاب

فیصل آباد، ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی اور فحش گانوں سے شہریوں کی زندگی عذاب

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع فیصل آباد میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی اور سپیکروں پر فحش گانوں نے شہریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کر دی ہے اس دوران ہونے والی فائرنگ سے کئی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس ملنے والے اطلاعات کے باوجود کوئی موثر کاروائی کرنے سے گریزاں رہتی ہے اور خانہ پری کے لئے دوچار مقدمات درج کرتے ہوئے چند ایک افراد کو گرفتار کر کے اپنا فرض پورا کر لیتی ہے رسم حنا کے موقع پر تو اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے اس دوران آتش بازی اور ناچ گانے کی محفلیں بھی عروج پر رہتی ہیں تقریب کے دوران سپیکر پر اونچی آواز میں فحش گانے چلا کر اس میں ہلہ غلہ کیا جاتا ہے جس سے علاقہ کے رہنے والے دیگر لوگ شدید متاثر ہوتے ہیں انہی واقعات کے دوران تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں ہونے والے ہوائی فائرنگ سے گھر میں آرام کرتی ہجویری ٹاﺅن کی 40سالہ گلنار زوجہ ارشد کسی اندھی گولی کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئی

مزید : صفحہ آخر