مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین سے چارروز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پرابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور تربت میںسینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین، شہید بینظیر آباد، کراچی، حیدر آباد مین چھتیس اور بدین میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات