تخریب کاری کی کوشش نا کام ، غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،4 افراد گرفتار

تخریب کاری کی کوشش نا کام ، غیر ملکی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،4 افراد ...

  



             جیکب آباد (اے اےن اےن)بلوچستان سے سند ھ میں دہشت گرد ی میں استعمال ہونے والا خطر ناک غیر ملکی اسلحہ سی آئی اے پولیس نے سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی سے چیکنگ کے دوران پکڑ لیا4افراد گرفتار پکڑے گئے خطر ناک ہتھیار ایک کروڑروپے سے زائد کی مالیت کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مولاداد چوک سے بلوچستان سے آنے والی مزدانمبر pk0136سے لکڑی کے بکسوں میں رکھے غیر ملکی خطرناک ہتھیار برآمد کر لئے ہیںاس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی سٹی عبداللہ لاکھیر نے بتایا کہ برآمد کئے گئے597 غیر ملکی خطرناک ہتھیاروں میں 3ناٹ 3ٹرپل ٹو رائفل ٹو ٹو تھری سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے اسلحہ کے ساتھ 40ہزار گولیاں بھی برآمد کی ہیں جو پشاور سے ٹرین کے ذریعے لائی گئیں بلٹی علی محمد جتک کے نام سے جو خود کو اسلحہ کا ڈیلر بتارہا ہے پر ثبوت پیش نہیں کرسکا انہوں نے کہاکہ برآمد کیے گئے اسلحہ میں نیٹو فورسز سے چھینا گیا لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہے انہوںنے بتایا کہ اسلحہ برآمد کرنے والی ٹیم کے لیے تین لاکھ انعام اور ترقی کے لیے آئی جی سندھ کو سفارش کی جائے گی پکڑے گئے غیر ملکی اسلحہ کی مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے سٹی تھانہ پر ایس ایچ او انور علی بروہی کی مدعیت پر گرفتار ملز م علی محمد جتک کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

اسلحہ پکڑا گیا

مزید : صفحہ آخر