گیس بحران برھنے لگا، حکومت پاک ایران پائپ لائن منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کرے صنعتکار و تاجر رہنما

گیس بحران برھنے لگا، حکومت پاک ایران پائپ لائن منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر ...

  



                                 لا ہور ( اسد اقبال ) گیس کا بحران سر اٹھانے لگا ہے جو معیشت کے لیے دھچکا اور پیدواری صلاحیت میںکمی آنے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا موجب ٹھرے گاجبکہ قیمتو ں میںمزیداضافے کی اطلا عات سے صنعتکاروں اور تاجروں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جس کی مخا لفت کے لیے گٹھ جوڑ اور ہنگامی اجلا س کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔حکو مت وقت گیس وبجلی بحران کے خاتمہ کے لیے ہنگا می اقدامات اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے معاشی اصلا حات لائے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں ہو سکے۔ ان خیا لا ت کا اظہار تاجر تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی جنرل سیکر ٹری نعیم میر ، پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے چیئر مین عاصم رضا ، سابق چیئر مین پنجاب میا ں وحید ، آئر ن مر چنٹس ایسو سی ایشن کے چیئر مین عامر صدیق چوہدری ، گلبرگ ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ ، پاکستان ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل ، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی ،پبلشرز ایسو سی ایشن کے رہنماءابوذر غفاری اورلاہور چیمبر آف کامر س کے سابق سینئر نائب صدر عرفا ن اقبال شیخ نے گزشتہ روز پاکستان مو بائل فورم میں اظہار خیا ل کر تے ہوئے کیا۔صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس بحران کے خاتمہ کے لیے حکو مت وقت کو پاک ایر ان پا ئپ لا ئن منصو بہ کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے جبکہ گیس کی قیمت میں اضافہ پر غور کر نے کی بجائے ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھا نے چائیے انھو ں نے کہا کہ ملکی انڈسٹری پہلے ہی مسائل سے دوچار ہے بحران کے باعث فیکٹریو ں اورکارخانو ں میں پیداواری صلا حیت میں کمی ہو رہی ہے جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور سارا بوجھ مظلوم عوام کو اٹھا نا پڑ تا ہے ۔صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمت میں اضافہ صنعتوں کو بحران میں مبتلا کردے گا ۔گیس بلوں میں گیس کی اضافی قیمتوں کے ساتھ16فیصد سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جس کے باعث انڈسٹری کے بل انتہائی زیادہ ہوگئے ہیں حکومتی اقدامات کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث اشیاءکی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے صنعتکار مہنگے داموں تیار ہونے والی اشیاءکسی طور بھی عوام کو سستی فراہم نہیں کرسکتے۔انھو ں نے کہا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویپلمنٹ سیس کا نفاذانڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردے گاجبکہ توانائی بحران نے پہلے ہی انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے بجلی گیس بحران کے باعث بے شمار ٹیکسٹائل ملوں کی بندش سے برآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے ۔صنعتکاروں اور تاجروں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ حکو مت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرح دیگر انڈسٹریو ں کو بھی گیس کی مسلسل سپلائی سستے دامو ں دی جائے تاکہ ملکی معیشت پھل پھو ل سکے ۔

گیس بحران

 

مزید : صفحہ آخر


loading...