کراچی سینٹرل جیل پر حملے کے مزید15 منصوبہ ساز گرفتار اسلحہ بر آمد

کراچی سینٹرل جیل پر حملے کے مزید15 منصوبہ ساز گرفتار اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        کراچی(اے این این)کراچی سینٹرل جیل پر حملے کے مزید15منصوبہ ساز گرفتار،ملزمان کے قبضے سے پولیس اور رینجرز سے چھینا گیا اسلحہ برآمد،دہشتگردوں نے پولیس وردی پہن کر حملے کا منصوبہ بنایا تھا،کالعدم تنظیم کے110سے زائد قیدیوں کو چھڑانا چاہتے تھے،غیر ملکی امداد کے بھی شواہد ملے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سینٹرل جیل حملے کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق دہشت گرد پولیس یونیفارم پہن کر جیل پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس یونیفارم پہن کرحملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ان کا مقصد کالعدم تنظیموں کے 110سے زائد دہشت گردوں کو چھڑانا تھا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ جیل پر حملے کی منصوبہ بندی میں غیر ملکی امداد کے شواہد بھی ملے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی،لاہور،خیبرپختونخوا اور فاٹا سے 15سے زائد ملزم گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار ملزموں کے قبضے سے پولیس اور رینجرزکا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
کراچی سینٹرل جیل

 

مزید :

صفحہ آخر -