واشنگٹن،ضمیرکی آواز ،چور چوری کر کے پولیس کا انتظار کرتا رہا

واشنگٹن،ضمیرکی آواز ،چور چوری کر کے پولیس کا انتظار کرتا رہا
واشنگٹن،ضمیرکی آواز ،چور چوری کر کے پولیس کا انتظار کرتا رہا

  



واشنگٹن(نیوزڈیسک)منگل والے دن ایک شخص واشنگٹن سٹیٹ کے ایک بینک سے روپیہ لوٹ کر بینک سے باہر نکلا تو احساس جرم سے بے حال تھا اور اسے اپنے اس فعل پر ندامت ہو رہی تھی لہٰذا بینک کی عمارت کے باہر وہ خود کو پولیس کی حراست میں دینے کے لئے پولیس کا انتظار کرتا رہا۔پولیس کے مطابق 64سالہ شخص بیلنگھم میں ایک بینک کی ایک شاخ میں گھسا اور کیش کا مطالبہ کیا ڈاکو رقم لے کر بینک سے چلا گیا گرفتار ہونے کے بعد اس نے پولیس کو بیان دیا کہ جب وہ بینک لوٹ رہا تھا تو اس کے ضمیر نے اسے سخت ملامت کیا اور اب وہ اپنے اس فعل پر پچھتا رہا ہے، لہٰذا اس نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا اس شخص پر فرسٹ ڈگری ڈکیتی کا الزام لگایا گیا ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس نے بینک سے چرائی گئی رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

مزید : صفحہ آخر