موبائل فون چارج کرنے کا حیرت انگیز طریقہ ،سائنسدانوں نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا

موبائل فون چارج کرنے کا حیرت انگیز طریقہ ،سائنسدانوں نے نا ممکن کو ممکن بنا ...
موبائل فون چارج کرنے کا حیرت انگیز طریقہ ،سائنسدانوں نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا

  



لندن(نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنی پینٹ سے اپنا موبائل چارج کرنے لگیں اور آپ کی سمارٹ واچ آپ کی شرٹ سے چارج ہونے لگ جائے تو آپ کو کیسا لگے گا حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ محققین نے اس ضمن میں ایک انقلابی طریقہ دریافت کر لیا ہے جس میں ایک ایٹمی جنریٹر سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جب آپ اسے موڑتے ہیں یا کھینچتے ہیں تو یہ بجلی پیدا کرتا ہے اور محققین کا کہنا ہے کہ اسے کپڑوں میں سیا جا سکتا ہے یا پھر اسے طبی طورپر بھی لگایا جا سکتا ہے۔کولمبیا انجینئرنگ اور جارجیا انسٹی ٹیوت آف ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس پہنی جا سکنے والی ٹیکنالوجی میں (MOS2) Molbdenum-Disulfide استعمال کیا گیا ہے اس میٹریل میں ایٹم کی سنگل لیئر ہوتی ہے جسے پہننے والی ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور شاید اسے کپڑوں میں بھی لگایا جا سکے گا جو آپ کے جسم کی حرکات کو بجلی میں بدلنے کی اہلیت رکھتا ہے جس سے ہو سکتا ہے کہ آپ اپنا سیل فون بھی چارج کرنے کے قابل ہو جائیں اور آپ کا موبائل آپ کی جیب میں پڑا پڑا ہی چارج ہو جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...