طیارے کی دیواریں دورانِ پرواز اکھڑنے لگیں ،مسافروں میں خوف و ہراس
سان فرانسسکو (نیوزڈیسک)ایک امریکی ایئر لائن کی ایک پرواز کو اس وقت حادثاتی طور پر نیچے اتارنا پڑا جب اس کے کیبن کی دیواریں اچانک ٹوٹ کر علیحدہ ہونا شروع ہو گئیں جس نے مسافروں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز سان فرانسسکو سے ڈلاس جانے والی ایک پرواز اڑان بھرنے کے فوری بعد شدید خطرے سے دوچار ہو گئی اور ہوائی جہاز کا مرکزی حصہ ہلتا ہوا محسوس ہوا اور بوئنگ طیارے 757 کے باہر سے تیز آوازیں آنا شروع ہو گئیں جس سے جہاز کے عملے کوایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا، مسافروں کو یوں لگا کہ اب جہاز تباہ ہو جائے گا، کیونکہ جہاز کی دیواروں سے لگے اندرونی پینل ج±دا ہو کر گرنے لگے تھے اور تمام مسافروں نے کیبن کے دباو میں ہوا کی تیز گونج سے تبدیلی محسوس کی جس پر گھبرا کر مسافروں نے عملے کو مدد کے لئے پکارا، بعدازاں جہاز کو ایمرجنسی طور پر اتار لیا گیا۔