کیپ ٹاﺅن ،اور اب سنگدل ترین پٹرول پادری بھی آگیا....

کیپ ٹاﺅن ،اور اب سنگدل ترین پٹرول پادری بھی آگیا....
کیپ ٹاﺅن ،اور اب سنگدل ترین پٹرول پادری بھی آگیا....

  



کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے متنازعہ پادری پاسٹر لیسگو ڈینیئل نے اپنے معتقدین کو بے وقوف بنانے کی خصوصی شہرت حاصل کرلی ہے۔ دیگر کئی شعبدوں کے بعد اب اس نے اپنے ماننے والوں کو پٹرول بھی پلادیا ہے۔ صوبہ گواٹینگ کے علاقہ گارانکووا میں پادری نے پٹرول سے بھرا ڈرم سامنے رکھ کر اپنے ماننے والوں کو قطار بنانے کو کہا۔ اس کے بعد اس نے ایک چھوٹی بالٹی میں تھوڑا سا پٹرول ڈال کر اس میں ماچس کی جلتی ہوئی تیلی پھینک کر آگ بھڑکائی تاکہ سب کو یقین ہوجائے کہ یہ پٹرول ہی ہے۔ اس نے اعلان کیا کہ لوگ یہ یقین کرلیں کہ یہ پٹرول پائن ایپل کے جوس میں تبدیل ہوچکا ہے اور پھر گلاس بھر بھر کر لوگوں کو پلانے شروع کردئیے۔ وہ اس سے پہلے لوگوں کو اپنے چرچ میں ا±گی گھاس چرنے کی ہدایت بھی کرچکا ہے۔ پادری کا کہنا ہے کہ انسان کا یقین پختہ ہوتو وہ جو چاہے کھا پی سکتا ہے اس سے اس کے جسم کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔ ماہرین صحت نے پادری کی حرکتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...