سابق آئی جی پولیس اور ریٹائرڈفیڈرل سیکرٹری اینٹی کرپشن، ریاض سپرا انتقال کر گئے

سابق آئی جی پولیس اور ریٹائرڈفیڈرل سیکرٹری اینٹی کرپشن، ریاض سپرا انتقال کر ...
 سابق آئی جی پولیس اور ریٹائرڈفیڈرل سیکرٹری اینٹی کرپشن، ریاض سپرا انتقال کر گئے

  




لاہو ر(وقائع نگار خصوصی)سابق آئی جی پولیس اور ریٹائرڈفیڈرل سیکرٹری اینٹی کرپشن، ریاض سپرامختصر علالت کے بعد آج اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 79سال تھی ۔ انہوں نے ایک بیوہ 2بیٹیاں اور 1بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔مرحوم کچھ عرصے سے علالت کے باعث PIMSہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم ریاض سپرا تقریباََ18سال قبل محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوئے ۔ دوران ملازمت انہوں نے سندھ، کوئٹہ کے علاوہ پنجاب کے بڑے شہروں میں خدمات انجام دیں۔مرحوم کی نماز جنازہ کل مورخہ 19-10-2014بروز اتوار ان کی رہائش گاہ H-11نیو گریو یارڈ، اسلام آباد، نزد پولیس لائنز میں 1:00بجے دن ادا کی جائے گی۔مرحوم کی وفات کے موقع پر ان کی بیوہ کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خدا مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقیقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یاض سپرا

مزید : صفحہ آخر