سرتاج عزیز آج افغانستان کا دورہ کرینگے، نئی افغان قیادت کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی جائیگی

سرتاج عزیز آج افغانستان کا دورہ کرینگے، نئی افغان قیادت کو دورہ پاکستان کی ...

  



اسلام آباد (اے این این) قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز (آج)اتوارکوافغانستان کا دورہ کریں گے ان کے دورے کا مقصد وزیراعظم کی طرف سے صدر محمد اشرف غنی احمد زئی کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت پہنچانا ہے۔مشیر خارجہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے اور دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ کا دورہ نئی افغان قیادت کے ساتھ پاکستان کی باضابطہ بات چیت کا حصہ ہے۔

 سرتاج عزیز

مزید : صفحہ آخر


loading...