اینٹی ڈینگی ٹیم کا جیل خانہ جات کے دفاتر کا دورہ، بیرکوں میں سپرے

اینٹی ڈینگی ٹیم کا جیل خانہ جات کے دفاتر کا دورہ، بیرکوں میں سپرے

  




لاہور( کر ائم سیل)اینٹی ڈینگی ٹیم نے گذشتہ روز ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے دفاتر میں دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آئی جی کے دفتر کے علاوہ دیگر دفاتر بھی چیک کئے لیکن وہاں کوئی بھی ڈینگی لاروا نہ پایا گیا داتاگنج بخش اینٹی ڈینگی ٹیم نے ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد کے دفتر پر سپرے کیا جس کے بعد ٹیم کیمپ جیل پہنچ جہاں مختلف بیرکوں میں بھی سپرے کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے جیل عملے کوخصوصی ہدایات جاری کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ بننے دیں اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہو تاکہ ڈینگی سر نہ اٹھا سکے ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے عملے کو فری سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...